سوال
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مٹی دینے کے وقت کونسی دعا پڑھنا افضل ہے اگر زید یہ کہے کہ قرآن کی آیتوں کو پڑھ کر مٹی دینے سے مردے کو ثواب نہیں ملتا اس کا قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
المستفتی:-محمد قائم رضا برکاتی,لوکاہی بازار ضلع بہرائچ شریف یوپی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
جواب
الـــــجـــــــواب بـــعون المــلک الـــوھـــاب
میت کو مٹی دیتے وقت جو دعا نبی کریم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم سے منقول ومعروف ہے اسی کو پڑھنا افضل ہے یعنی “منها خلقناكم”وفيها نعيدكم”ومنها نخرجكم تارة أخرى“ اور یہ دعا قرآن مجید ہی سے ماخوذ ہے۔
پس کوئی بھی دعا یا آیت پڑھ کر مٹی دے کہ مٹی دینا یہ میت کا حق ہے نیز دعا پڑھنے والا،مٹی دینے والا ثواب کا مستحق ہے اس دعا پڑھنے ومٹی دینے سے میت کو ثواب نہیں پہنچتا لیکن اگر کوئی قرآنی آیات پڑھے اور نیت کرلے مردے کو ثواب بخشنے کی تو ان شاءاللہ ضرور ثواب پہنچے گا۔
واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
عبد المقتدر مصباحی