السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
«المكتبة الأزهرية» (ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر) کے تمام معزز قارئین، علمائے کرام، محققین اور محبانِ علم کو اس آن لائن فیڈبیک و مشورہ پورٹل پر دل کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید!
یہ علمی پلیٹ فارم آپ کے قیمتی مشوروں، تکنیکی آراء، نئے فیچرز کی تجاویز، اور رہنمائی کے لیے خصوصی طور پر قائم کیا گیا ہے۔ اگر آپ کو سافٹ ویئر کے متعلق کوئی تجویز پیش کرنی ہو، کسی نئے فیچر یا کتاب کا اضافہ کروانا ہو، یا کوئی فنی مسئلہ درپیش ہو، تو بلا جھجھک یہاں تحریر فرمائیں۔
ہماری دلی کوشش ہوگی کہ آپ کی ہر مخلصانہ رائے کی قدر کرتے ہوئے «المكتبة الأزهرية» کو مزید بہتر، آسان اور جامع بنایا جائے۔
طالبِ دعا:
محمد حسنین امانتی مصباحی ازہری