مصر شریف میں ماہ ربیع الاول شریف کی آمد، اور جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے حسین مناظر

” مصر شریف میں ماہ ربیع الاول شریف کی آمد، اور جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے حسین مناظر “

 سمیراحمد الفیضی
جامعہ ازھر شریف، مصر

دنیا کی قدیم ترین، عظیم” الجامعۃ الازہر” یونیورسٹی اور
مصر دونوں اس طرح لازم و ملزوم ہیں کہ جیسے ہی الجامعۃ الازہر یونیورسٹی زبان پر اطلاق کیا جاتا ہے تبادر ذہنی مصر کی طرف ہو جاتا ہے؛ اور جیسے ہی مصر کا نام لیتے ہیں ویسے ہی الازہر یونیورسٹی کا تصور پردۂ خیال پر نمودار ہوجاتا ہے مصر شریف کی سرزمین پر ماہ ربیع الاول شریف کا رؤیت ہلال ہوتے ہی جگہ جگہ، محافل چھوٹی، بڑی جمیع مساجد (مسجد الحسین، مسجد السیدہ نفیسہ، مسجد السیدہ زینب، مسجد اشراف مقطم) میں قصیدۂ بردہ شریف، مناجاۃ ودیگراوراد وظائف ہو نے لگتےہیں –
میری بینائی نے ماہ ربیع النور کے آمد کےموقع پر جو مناظر مشاہدہ کیے وہ انتہائ خوش کن اور قابل تقلید ہے، جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حسین و لطیف موقع پر بہت ہی تزک و احتشام کے ساتھ جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم مختلف ممالک و زبان کے طلبہ جگہ جگہ محفلوں میں پڑھی جانے والی مناجاتیں اور ” طلع البدر علینا من ثنیات الوداع، وجب الشکر علینا، مادعا للہ داع” سے شاندار استقبال کیا – اور یہ جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر چراغاں کرنا، کہکشائیں بکھیرنا، مٹھائیاں تقسیم کرنا جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم برآمد کرنا یہ برصغیر کے پاک و ہند ہی میں محدود نہی –
بلکہ دیگر ممالک کے مشائخ عظام بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کرتے ہیں اور تلاوت قرآن ، حمد شریف ، نعت و مناقب ذوق و شوق کے ساتھ پڑھتے ہیں –
اور راقم کا غیر ملکی طلباء کے محافل و اوراد و وظائف میں حاضری کا شرف حاصل ہوا جس میں نعت شریف، اور ماثور مناجات، خاص کر ” یانبی سلام علیک- یارسول سلام علیک- صلوات اللہ علیک” ودیگر اشعار جب دف کے ساتھ پڑھتے ہیں تو عجب کیفیت و سرشاری نصیب ہوتی ہے جو یقیناً محفلوں کو بارونق، اور پرنور بنا دیتی ہیں –
غیرملکی طلبہ بتاتے ہیں کہ ہمارے یہاں ہما، شما ہی نہی بلکہ مشائخ بھی ” الاحتفال بالمولد النبوي الشريف ” کا جشن شایان شان کرتے ہیں
امسال ماہ رواں کی بارہ (ربیع الاول) کی تاریخ کو دیرینہ حسب روایت مختلف سلاسل طریقت، سلسلۂ شاذلیہ، سلسلۂ رفاعیہ، سلسلۂ تیجانیہ کے اکابرین مشائخ اور مریدین کا ازدحام کثیر بینرز اور پرچم اسلام کو لہراتے ہوۓ “دراسه ” مسجد الشیخ صالح الجعفري سے ہوتے ہوۓ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا –
جس میں خصوصیت کے ساتھ اکابر قراء وشیوخ ازھر نے شرکت فرمائ
امیر المومنین فی الحدیث، دکتور احمد عمر ھاشم ازہری ،
عظیم صوفی، دکتور شیخ علی الجمعہ،
محدث جلیل، دکتور سید اسامہ ازھری – نفعنا اللہ بعلومھم وبرکاتھم – ان کے علاوہ دیگر محدثین و اکابر علماۓ کبار نے شرکت فرمائ
راقم کی نظر ان نفوس قدسیہ تک بر بناۓعدم علم و معرفت ان اسماۓ جلیلہ کو ترک کررہا ہے
بعد محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد الحسین میں رکھے ہوۓ تبرکات مقدسہ کی زیارت سے. مشرف ہوۓ –
اللہ رب العزت کا بے حد شکرو احسان ہے کہ اس
عظیم الشان دینی وعلمی محفل و جلوس میں میں ناچیز بھی رفقاء سفر سید السادات، حفید
شعیب الاولیاء مولانا شعیب العلوی الثقافی الازھری، سیدی عبد الکلیم الثقافی الازھری ، سیدی مولانا سفیان الثقافی الازھری ، مولانا عبد المجید الفیضی – نورالله وجوههم وقلوبهم – کی معیت میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئ –
ہزار سالہ ماضی تابناک رکھنے والی عظیم، قدیم ترین درسگاہ،
مصر شریف میں اس طرح جو ش وخروش اور اعتدال کے ساتھ میلاد شریف منایا جاتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل واسوئہ حسنہ پر روشنی ڈالی جاتی ہے اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلو اجاگر کئے جاتے ہیں۔ خطباء بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ہوتے ہیں، یا کم از کم ایم اے ضرور ہوا کرتے ہیں ۔ اللہ کرے کہ ہمارے یہاں وطن عزیز ملک ہندوستان میں بھی ماہِ ربیع الاول شریف کا تقدس ملحوظ رکھ کرجوش و خروش سے میلاد منانے کا سلسلہ جاری رہے اور ہم سب مل کر اس مہینے میں محبتوں کے چراغ روشن کریں نیز محبت، اعتدال پسندی اور رواداری کو فروغ دیں جو اس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سمیر احمد الفیضی
متعلم :- جامعة الأزهرالشريف، مصر

مصر شریف میں ماہ ربیع الاول شریف کی آمد، اور جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے حسین مناظر

misr me juloose muhammadi sallallahu alaihi wasallam ke manazir

About سمیر احمد فیضی

Check Also

ببر شیر کـو قـتل کرنے والےصحـابـی رضی اللہ تعالٰی عنہ 

‏ببر شیر کـو قـتل کرنے والےصحـابـی رضی اللہ تعالٰی عنہ   واقعہ کچھ یوں ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *