سوال
عیسائیوں کی عورتوں سے مسلمان بغیر کلمہ پڑھائے ہوئے نکاح کر سکتا ہے یا نہیں ؟
مقبول احمد سوئٹر والے کا لپی شریف ضلع جالون
جواب
عیسائی عورت کو مسلمان کئے بغیر اس سے نکاح کرنا جائز ہے ۔ فتاوی عالم گیری جلد اول مصری ص ۲۶ میں ہے یجوز المسلم نكاح الكتابية الحربية والذمية حرة كانت أو أمة كذا في محيط السرخسي
لیکن عیسائی عورت سے نکاح عورت سے نکاح نہ کرنا بہتر ہے کہ اس میں بہت سے مفاسد کا دروازہ کھلتا ہے ۔ فتاوی عالم گیری کے اسی صفحہ مذکور پر ہے والأولى أن لا يفعل ولا توكل ذبيحتهم إلا لضرورة كذا في فتح القدیر ۔
اور عیسائی عورت سے نکاح اسی وقت جائز ہے جب کہ اپنے اسی مذہب عیسائیت پر ہو۔ اور اگر صرف نام کی عیسائی ہو اور حقیقت میں نیچری اور دہر یہ ہو جیسے کہ آج کل کے عام عیسائیوں کا حال ہے تو ان سے نکاح نہیں ہو سکتا ۔
هذا ما عندی وهو سبحانه وتعالى أعلم
كــتــبـــــه
جلال الدین احمد الامجدی