سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ شرع مسئلہ ذیل میں کیا دادی اپنے پوتے كو دودھ پلا سکتی ہے ؟
جواب
الجواب بعون الملک الوھاب دادی اپنے پوتے کو دودھ پلاسکتی ہے، شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں البتہ اگر بچہ مدتِ رضاعت کے اندر ہو اور دادی کا دودھ اس کے پیٹ میں پہنچ جائے تو حرمتِ رضاعت ثابت ہوجائے گی اور دادی اس بچے کی رضاعی ماں شمار ہوگی
فقہِ حنفی کی کتاب الدر المختار میں رضاعت کی تعریف اور مدت کے بارے میں ہے
«الرَّضَاعُ هُوَ مَصُّ ثَدْيِ آدَمِيَّةٍ فِي وَقْتٍ مَخْصُوصٍ حَوْلَانِ وَنِصْفٌ عِنْدَهُ
یعنی رضاعت مخصوص مدت میں عورت کا دودھ پینا ہے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک مدت ڈھائی سال
الدر المختار مع رد المحتار، کتاب النکاح، باب الرضاع