کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اللہ عز و جل کے لئے لفظ عاشق استعمال کرنا کیسا ہے کہ وہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا عاشق ہے ؟
الجواب: بعون الملك الوهاب
عاشق کا لفظ اللہ تعالیٰ کے لئے استعمال کرنا، نا جائز ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کو عاشق کہنے کے بارے میں اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن فرماتے ہیں: ”نا جائز ہے ، کہ معنی عشق اللہ عز و جل کے لئے محال قطعی ہیں اور ایسا لفظ بے ورود و ثبوت شرعی حضرت عزت کی شان میں بولنا ممنوع قطعی۔“
(فتاوی رضویه، ج 21، ص 114 ،