حالت حیض میں مجامعت کرنا کیسا ہے؟

مسئله 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ زید کی شادی ہوئی اتفاق ایسا کہ شب زفاف کو زید کی بیوی کو حیض آنا شروع ہوا۔ زید نے اپنی بیوی کے ساتھ حالت حیض میں مجامعت کیا زید کیا کرے۔ زید کی اس غلطی کی تلافی کیسے ہو؟

از : جمیل الدین کنڈ کر گاندھی نگر کالونی، ڈچیلی ضلع نظام آباد 

جواب

باسمه تعالى وتقدس

الجواب بعون الملك الوهاب

 زید سخت محرم و گنہ گار ہے۔ اس پر تو بہ واستغفار فرض ہے، اور ایک دینار یعنی ۴ گرام ۶۶۵ ملی گرام سونا یا اس کی قیمت کسی فقیر کو صدقہ کرے۔ 

حدیث پاک ہے

قال رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم الذي يأتى امرأته وهي حائض قال یتصدق بدينار

بہار شریعت میں ہے کہ ایسی حالت میں جماع جائز جاننا کفر ہے، اور حرام سمجھ کر کیا تو سخت گنہ گار ہوا، اس پر تو بہ فرض ہے، اور آمد کے زمانے میں کیا، تو ایک دینار ، اور قریب ختم کے کیا، تو نصف دینار خیرات کرنا مستحب ہے۔ 

والله تعالیٰ اعلم

کتبه  مفتی محمد اختر حسین قادری

حالت حیض میں مجامعت کرنا کیسا ہے؟

About حسنین مصباحی

Check Also

کنایہ کے الفاظ سے طلاق کا حکم

مسئلہ زید اور ہندہ کافی عرصے سے الگ رہ رہے ہیں ہوا یوں کہ ہندہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *