عورت کی داڑھی کے بال اگر آجائیں تو ان کو کاٹنا یا اکھیڑ نا کیسا ؟
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر عورت کے داڑھی کے بال نکل آئیں تو ان کو دور کر دینا مستحب ہے ، بال دور کرنے میں کوئی قید نہیں چاہے تو حلال کریم یا پاؤڈر سے کرے یا ریز روغیرہ سے۔ فتاوی رضویہ میں شامی کے حوالہ سے ہے : ازالة الشعر من الوجه حرام الا اذا نبت للمراة لحية او شوارب فلا تحرم ازالة بل تستحب ترجمہ : داڑھی کے بال دور کرنا حرام ہے مگر یہ کہ اگر عورت کی داڑھی مونچھیں نکل آئیں تو ان کو دور کرنا حرام نہیں بلکہ مستحب ہے
(فتاوی رضویہ ، جلد 22صفحہ (653) ۔