اہل سنت والجماعت کے معتبر علماء کرام سے شرعی مسائل دریافت کیجیے

آپـ کے مسائل

شرعی رہنمائی، آسان زبان میں
نوٹیفیکیشنز
لوڈ ہو رہا ہے...

آپـ کے مسائل

آپـ کے مسائل

شرعی رہنمائی، آسان زبان میں
نوٹیفیکیشنز
لوڈ ہو رہا ہے...
عبادات

فاسق کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ؟

سوال:
فاسق کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا؟

جواب: 
بعون الملک الوھاب 
فاسقِ معلن کو امام بنانا شرعاً مکروہِ تحریمی ہے، اور بلا مجبوری اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے بچنا چاہیے۔ اگر دوسری ایسی مسجد میسر ہو جہاں سُنّی صحیح العقیدہ، صالح اور غیر فاسق امام نماز پڑھاتا ہو تو وہیں جا کر نماز ادا کی جائے۔

البتہ اگر جمعہ یا عیدین کی نماز میں مجبوری ہو، یا ایسی صورت ہو کہ دوسری جگہ نماز پڑھنا ممکن نہ ہو، تو اس کے پیچھے نماز ادا کر لی جائے، کیونکہ جمعہ ترک کرنا جائز نہیں۔

بہار شریعت میں ہے۔
"فاسق کی اقتدا نہ کی جائے مگر صرف جمعہ میں کہ اس میں مجبوری ہے، باقی نمازوں میں دوسری مسجد کو چلا جائے، اور جمعہ اگر شہر میں چند جگہ ہوتا ہو تو اس میں بھی اقتدا نہ کی جائے، دوسری مسجد میں جا کر پڑھیں۔"
(بہارِ شریعت، جلد ۱، حصہ ۳، صفحہ ۵۵۸)
واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
7 ویوز
آپـ کے مسائل © 2026 — تمام حقوق محفوظ ہیں