کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ انجکشن کے ذریعہ خون نکالنے سے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟جبکہ وہ بہا نہیں ہے جواب عنایت فرمائیں؟
المستفتی:- مولانا غلام مرتضیٰ نعیمی ممبئی
الـــــجـــــــواب بـــعون المــلک الـــوھـــاب:-صورت مسئولہ میں وضو یقیناً ٹوٹ جائے گا اس لئے کہ بذریعہ سیرینج جو خون ٹیسٹ وغیرہ کے لئے نکالا جاتا ہے وہ بہنے کے قابل ہوتاہے کہ اگر وہ خون سیرینچ سے باہر ہوتا تو ضرور بہتا۔ شرح وقایہ جلد اول ص 74 “إذا فصد وخرج دم كثير وسأل بحيث لم يتلطخ رأس الجرح فإنه لا شك في الانتقاض مع أنه لم يسأل الي موضع يلحقه حكم التطهير” اور فتاوی رضویہ میں ہے کہ “لا يشترط فى النقض بما من غير السبيلين الخروج بالسيلان على ظاهر البدن ” اھ( فتاوی رضویہ ج 1 ص 55 قدیم )۔اور در مختار جلد اول ص 285/286 میں ہے “المراد بالخروج من السبيلين مجرد الظهور وفي غيرهما عين السيلان ولو بالقوة، لما قالوا: لو مسح الدم كلما خرج، ولو تركه لسال نقض وإلا لا”اھ
نیز بہار شریعت جلد اول ص 305میں ہے کہ ” جونک یا بڑی کِلْی نے خون چوسا اور اتنا پی لیا کہ خود نکلتا تو بہہ جاتا وضو ٹوٹ گیا ورنہ نہیں ” اھ پس مذکورہ بالا ادلہ سے واضح ہوا کہ سیرینج میں خون نکالنے سے بھی وضو ضرور ٹوٹ جائے گا جبکہ وہ اتنا ہو جو بہنے کے قابل ہو اگر چہ وہ اعضائے جسم پر نہیں بہا لیکن اس میں بہنے کی صلاحیت موجود ہے کہ اگر سیرینج میں نہ لیا جاتا تو ضرور بہتا۔ واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
عبد المقتدر مصباحی
خادم دارالعلوم اہلسنت فیض النبی کپتان گنج بستی یوپی
آپ کے مسائل | زندگی کے ہر گوشے میں معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ سلامی مسائل فقہی مسائل اسلامی معلومات دین اسلام قرآن و حدیث شرعی احکام اسلام میں نکاح طہارت کے مسائل نماز کے احکام روزے کے مسائل زکوٰۃ کے مسائل حج و عمرہ کے مسائل اسلامی شادی کے اصول تجارت کے اسلامی اصول خواتین کے شرعی مسائل بچوں کی اسلامی تربیت اسلامی فقہ فتویٰ آن لائن اسلامی سوال و جواب مسنون دعائیں اسلامی فقہ کے مطابق نکاح کے اصول زکوٰۃ دینے کا صحیح طریقہ طلاق کے شرعی احکام نماز پڑھنے کا درست طریقہ روزے میں کیا چیزیں ممنوع ہیں سلامی مسائل فقہی مسائل اسلامی معلومات دین اسلام قرآن و حدیث شرعی احکام اسلام میں نکاح طہارت کے مسائل نماز کے احکام روزے کے مسائل زکوٰۃ کے مسائل حج و عمرہ کے مسائل اسلامی شادی کے اصول تجارت کے اسلامی اصول خواتین کے شرعی مسائل بچوں کی اسلامی تربیت اسلامی فقہ فتویٰ آن لائن اسلامی سوال و جواب مسنون دعائیں اسلامی فقہ کے مطابق نکاح کے اصول زکوٰۃ دینے کا صحیح طریقہ طلاق کے شرعی احکام نماز پڑھنے کا درست طریقہ روزے میں کیا چیزیں ممنوع ہیں