مٹی دینے کی دعا پڑھنے سے میت کو ثواب ملتا ہے یا نہیں

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

مٹی دینے کے وقت کونسی دعا پڑھنا افضل ہے اگر زید یہ کہے کہ قرآن کی آیتوں کو پڑھ کر مٹی دینے سے مردے کو ثواب نہیں ملتا اس کا قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب  عنایت فرمائیں۔

المستفتی:-محمد قائم رضا برکاتی,لوکاہی بازار ضلع بہرائچ شریف یوپی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ

جواب

الـــــجـــــــواب بـــعون المــلک الـــوھـــاب

میت کو مٹی دیتے وقت جو دعا نبی کریم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم سے منقول ومعروف ہے اسی کو پڑھنا افضل ہے یعنی منها خلقناكم”وفيها نعيدكم”ومنها نخرجكم تارة أخرى اور یہ دعا قرآن مجید ہی سے ماخوذ ہے۔

پس کوئی بھی دعا یا آیت پڑھ کر مٹی دے کہ مٹی دینا یہ میت کا حق ہے نیز دعا پڑھنے والا،مٹی دینے والا ثواب کا مستحق ہے اس دعا پڑھنے ومٹی دینے سے میت کو ثواب نہیں پہنچتا لیکن اگر کوئی قرآنی آیات پڑھے اور نیت کرلے مردے کو ثواب بخشنے کی تو ان شاءاللہ ضرور ثواب پہنچے گا۔

واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب

عبد المقتدر مصباحی

مٹی دینے کی دعا پڑھنے سے میت کو ثواب ملتا ہے یا نہیں

kya mitti dene ki dua padne se murde ko sawab milta hai

About محمد اطہر رضا

Check Also

چیک اپ کے لیے خون نکلوایا تو وضو کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ چیک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *