حضرت آدم علیہ السلام کو شنکر جی اور حضرت حوا کو پاربتی کہنا کیسا ہے؟
مسئولہ: نور محمد قادری، سیتاپور
جو شخص حضرت آدم علیہ السلام کو شنکر جی کہے اور بی بی حوا کو پاربتی کہے، اس کے لیے کیا حکم ہے(معاذ اللہ ) اس کی امامت کیسی ہے؟
الجواب
یہ شخص مسلمان نہیں ، اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی ۔ اس پر فرض ہے کہ فورا اس کلمۂ کفر سے توبہ کرے، پھر سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو۔ کہاں حضرت سیدنا آدم علیہ السلام اللہ کے برگزیدہ رسول اور ان کی طیبہ طاہرہ زوجہ حضرت حوا۔ کہاں شنکر اور پاربتی ۔
واللہ تعالی اعلم ۔
حوالہ فتاوی شارح بخاری ج اول ص 547