اذان سے پہلے درود شریف پڑھنا کیسا ہے

مسئلہ : قاری حبیب اللہ انصاری اشرفی، مقام و پوسٹ سعی بزرگ، بڑھرا، کبیر نگر یو پی

:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ

اگر مؤذن اذان سے پہلے درود پاک پڑھ کر اذان دے، تو اس کا اس طرح اذان دینا از روئے شرع کیسا ہے؟ اگر کوئی شخص اس طرح کے اذان کو غلط بتائے اور یہ کہے کہ اذان اس صورت میں نہیں ہوگی اور قبر اذان درود شریف پڑھنا بدعت ہے تو اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

. ارجو من حضرتكم الاجابة المستدلة بالاحاديث المباركة والقرآن الحكيم

”باسمه تعالٰي وتقدس“

:الجواب بعون الملك الوهاب

اذان سے قبل درود شریف پڑھنا بلا شبہ جائز ہے، مگر درود شریف پڑھنے کے بعد تھوڑا ٹھہر جائے پھر اذان پڑھے تاکہ دونوں میں امتیاز رہے علمائ کرام نے صرف جائز نہیں بلکہ مستحب فرمایا ہے_ چنانچہ خاتم المحققین علامہ ”ابن عابدین شامی “رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:

”ونص العلماء على استحبابها في مواضع، يوم الجمعه، وليلتها، وعند الاقامة، واول الدعاء، واوسطه وآخره، و عند طنين الاذان“(١)

جو شخص یہ کہے کہ درود شریف پڑھ کر اذان دینے سے اذان نہیں ہوتی ہے وہ اللہ جل شانہ اور رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر افترا کرنے والا جھوٹا اور جاہل ہے وہ غلط مسئلہ بتانے سے توبہ کرے اور اذان سے قبل درود شریف پڑھنے کو بدعت کہہ کرنا جائز کا فتویٰ لگانے سے باز آئے- علماء کرام كثرهم الله تعالى نے صراحتا تحریر فرمایا ہے کہ درود شریف قبل اذان مستحب ہے اور یہ شخص اسے ناجائز و بدعت کہہ کر خود بھی گمراہ ہو رہا ہے اور دوسروں کو بھی گمراہ کر رہا ہے_ اللہ تعالی ہدایت نصیب فرمائے امین-

والله تعالى وسبحانه اعلم.

           كتبه : محمد اختر حسين قادري

 

 

اذان سے پہلے درود شریف پڑھنا کیسا ہے

azan se pahle durood shareef padhna kaisa

About محمدقاسم رضافیضی

Check Also

حالت سجدہ میں دعا کرنا کیسا

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ سجدہ کی حالت میں دعا کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *