دنیا میں رسول کتنے ہیں؟

دنیا میں رسول کتنے ہیں؟

مسئولہ : عبدالوہاب مدہوش ، چیت بڑا گاؤں ، محلہ مسجد یا گھاٹ بلیا( یو.پی. )

مکرمی جناب مولانا صاحب ! السلام علیکم بعد گزارش ہے کہ رسول دنیا میں کتنے ہیں اور پیغمبروں کے پاس جبریل آتے تھے کہ نہیں؟

الجواب

انبیاے کرام کی تعداد کے بارے میں دو روایتیں آئی ہیں، ایک لاکھ چوبیس ہزار اور دو لاکھ چوبیس ہزار، اس لیے احتیاط یہ ہے کہ ان کی تعداد معین نہ کی جائے۔ غیر نبی کو نبی کہنا بھی غلط اور کسی نبی کی نبوت سے انکار کرنا بھی غلط ۔ اس لیے تعداد معین نہیں کرنا چاہیے۔ ان میں رسول تین سو تیرہ ہیں۔ رسول خاص اس نبی کو کہتے ہیں جس پر کوئی صحیفہ نازل ہوا ہو اور وہ صاحب شریعت ہو۔ ہر پیغمبر کے پاس جبریل امین ہی وحی لے کر آتے تھے۔

حوالہ ۔ فتاوی شارح بخاری ج اول ص 544

 

دنیا میں رسول کتنے ہیں؟

duniya me rasool kitne hain

About محمد لطیف خلوتی

Check Also

اللہ تعالیٰ کو حضور کا عاشق کہنا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اللہ عز و جل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *