مسئلہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسائل کے بارے میں
ان دنوں ہمارے شہر بکار و اسٹیل سٹی میں کچھ مسلم عوام و علما میں سے بی جے پی کو ووٹ دلانے دینے اور اس پارٹی کی مکمل رکنیت حاصل کر کے بھارتی جنتا پارٹی کی وکالت کرنے والوں کو کافر و مرتد اور
خارج اسلام ہونے کا فتویٰ دے چکے ہیں۔ ان سب کی دلیل یہ ہیں ۔
الف :بھارتی جنتا پارٹی ہندو راج قائم کرنا چاہتی ہے ۔
ب: مسلم پرسنل لا میں ترمیم کر کے
یکتا سول کوڈ کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے ۔
ج:مساجد و عید گاہ کو مندروں میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ جس کی کھلی شہادت بابری مسجد کی شہادت ہے۔
د :بھارتی جنتا پارٹی ہندو راج قائم کر کے آر ایس، ایس کی تعلیمات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ آر ایس، ایس کی تعلیمات و مقاصد مسلمانوں کا شدھی کرنا ، اسلام کو نیست و نابود کرنا ، اور بندے ماترم کہلوانا ہے اور ہندو دھرم میں مسلمانوں کو شامل کرنا ہے۔ جب کہ یہ سارے معاملات جمہوریت کے منافی ہیں اور اسلام کی توہین ہے اور تو ہین اسلام کفر ہے اس لیے بھارتی جنتا پارٹی میں شامل مسلمان اور اس کو ووٹ دلانے والے خارج اسلام ہیں کیوں کہ ووٹ دینا اوردلانا اور اس پارٹی کی رکنیت حاصل کرنا کفر کی مدد ہے اور مددِکفر، کفر ہے۔
لہذا آپ سے گزارش ہے کہ مفصل جواب کے ساتھ یہ بھی واضح فرمادیں کہ مذکورہ وجوہات کی وجہ سے کفر کا فتویٰ دینا جائز ہے یا نہیں، اگر نہیں تو کیوں، اور اگر ہاں تو پھر کیا ان کے ساتھ کافروں ہی جیسا سلوک کیا جائے؟
الجواب
بی، جے، پی .کے بارے میں آپ نے جو کچھ لکھا ہے وہ صحیح ہے اس لیے اگر کوئی مسلمان بی جے پی کی ان دفعات کو جاننے کے بعد اس نیت سے بی جے پی کی حمایت کرے یا اس کی پارٹی میں شریک ہویا اسے ووٹ دے تو یقیناً وہ کافر و مرتد ہے۔
لیکن عام طور پر مسلمان ووٹ اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے دیا کرتے ہیں۔ ان کا مقصود پارٹی کی اغراض و مقاصد حاصل کرنا نہیں ہوتا بلکہ اپنا ذاتی فائدہ حاصل کرنا مقصود ہوتا ہے۔ مثلاً ملازمت ، کوئی لائسنس یا کسی مقدمہ میں براءت وغیرہ یا یہ کہ کچھ پیسے مل جائیں گے۔ اس لیے بھاجپا کے ہر ووٹ دینے والے کو کافر و مرتد کہنا صحیح نہیں ، ہاں یہ ضرور ہے کہ یہ حرام اشد حرام ۔
فسق بدترین فسق اور مسلمانوں سے غداری ہے۔
اگر پارٹیوں کے منشور کو دیکھا جائے تو از روئے شرع کسی پارٹی کو ووٹ دینا جائز نہ ہوگا ، کانگریس کیا کم ہے؟ بابری مسجد کا نزاع اور پھر اس کی شہادت کی ساری ذمہ داری کانگریس کے سر ہے۔ مسلمانوں کی دشمنی میں کانگریس نے کوئی کمی نہیں کی ہے۔ جس وقت کا نگریس کو حکومت ملی تھی اس وقت کی بہ نسبت آج مسلمان کتنے پسماندہ ہو چکے ہیں، کتنے پیچھے ڈھکیل دیئے گئے ہیں، یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔
اور تقریباً تمام پارٹیوں کا یہی حال ہے کہ الیکشن کے وقت لمبے لمبے وعدے کرتے ہیں اور بعد میں مسلمان کی طرف دیکھتے نہیں ۔ کوئی مسلمان فریاد لے کر جائے تو سنتے نہیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
بی،جے، پی کو ووٹ دینا کیسا ہے؟
How to vote for BJP? It’s simple and easy.