سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ گوشت کو بندہ ہیں پیس کرے اور اسی دوران گوشت سے جو خون نکلتا ہے آیا یہ خون پاک ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ ذبح کے بعد جو خون گوشت میں رہ جاتا ہے مثلا گردن کے کئے ہوئے حصے پر ، دل کے اندر، کلیجی اور تلی میں اور گوشت کے اندر کی چھوٹی چھوٹی رگوں میں یہ ناپاک نہیں اور اگر اچھی طرح پک جائے تو کھانا حرام نہیں۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں
گوشت، تلی، کلیجی، میں جو خون باقی رہ گیا پاک ہے۔
(بہار شریعت ، جلد 1 ، حصہ 2، صفحہ 395،