مسئلہ : منصب علی معرفت جمعدار گورکھپور
الجواب : نیت دل کے پکے ارادے کو کہتے ہیں( بہار شریعت حصہ سوم ص 52) اور زبان سے کہہ لینا مستحب ہے ”هكذا ذكر صدر الشريعة في بهار شريعت ناقلا عن الدر المختار “ مقتدی کے لیے نماز جمعہ کی نیت کے الفاظ یہ ہیں نیت کی میں نے دو رکعت نماز جمعہ پڑھنے کی واسطے اللہ کے اس امام کے پیچھے منھ میرا طرف کعبہ شریف کے اللہ اکبر، اور اگر امام ہو تو ”پیچھے اس امام کے“ نہ کہے، اور مقتدی کے لیے نماز جنازہ کی نیت کے الفاظ یہ ہیں: نیت کی میں نے نماز جنازہ کی واسطے اللہ کے دعا اس میت کے لیے پیچھے اس امام کے منھ میرا طرف کعبہ شریف کے اللہ اکبر، اور امام ہو تو ”پیچھے اس امام کے“ نہ کہے۔
.والله تعالى ورسوله الاعلٰى اعلم
كتبه : جلال الدين احمد الامجدي