حضور والا سے گزارش ہے کہ پانچ ستمبر کو ٹیچرز ڈے مناتے ہیں لوگ تو کیا وہ اسلام میں منانا جائز ہیں مدرسہ یا مسجد میں منا سکتے ہیں کہ نہیں۔
المستفتی:- محمد دانش رضا
الـــــجـــــــواب بـــعون المــلک الـــوھـــاب:-ٹیچرس ڈے یعنی یوم اساتذہ منانا جائز ہے کہ اس میں اساتذہ کی تعظیم اور ان کے شکر و احسان کی بجا آوری ہے اور اپنے استاد کی تعظیم جس طرح بھی کی جائے درست اور جائز ہے۔ سیدی سرکار اعلیٰ حضرت رضی ﷲ تعالیٰ تحریر فرماتے ہیں “استاد علم دین کا مرتبہ ماں باپ سے زیادہ ہے وہ مربی بدن ہیں یہ مربی روح جو نسبت روح کو بدن سے ہے وہی نسبت استاد سے ماں باپ کو ہے “کما نص علیه العلامة الشرنبلالی فی غنیة ذوی الاحکام و قال فیه ذا ابو الروح لا ابوالنطف” (فتاویٰ رضویہ ج٩ نصف آخر ص ١٤١). البتہ یوم اساتذہ منانے میں اس بات کا خاص خیال رہے کہ خلافِ شرع کوئی فعل صادر نہ ہو ورنہ فعل قبیح پرگناہ وعتاب وعذاب ہوگا۔
نیز ٹیچرس ڈے پر طلباء اپنے اساتذہ کو گفٹ یعنی تحفے تحائف دیتے ہیں اس کا لینا جائز ہے بشرطیکہ نابالغ بچے کا دیا ہوا ہرگز نہ لیا جائے یوں طلباء نے گفٹ کے لئے آپس میں چندہ دیا تو اس میں بھی نابالغ کا اپنا روپیہ چندہ میں نہیں لے سکتے۔ہاں اس کے گھر والوں نے بچے کے ہاتھ اسی لئے بھیجا ہے تو لے سکتے ہیں۔
درمختار مع شامی جلد ٥، ص ٦٨٧ پر ہے کہ: “لا تصح ھبتہ الصغیرۃ اھ” ایسا ہی فتاوی فقیہ ملت، ج02 ص 282،281 پر ہے۔
مدرسے اور اسکول وغیرہ میں ٹیچرس ڈے منانا جائز ہے لیکن مسجد میں ہرگز نہ منایا جائے کہ مسجدیں اس لئے نہیں ہیں۔والــلــه تــعالي اعــلــم بالصـــوابــــــ
کـــــــتــــــــــــــــــــــبــــــــــــــــه
عبد المقتدر مصباحی
آپ کے مسائل | زندگی کے ہر گوشے میں معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ سلامی مسائل فقہی مسائل اسلامی معلومات دین اسلام قرآن و حدیث شرعی احکام اسلام میں نکاح طہارت کے مسائل نماز کے احکام روزے کے مسائل زکوٰۃ کے مسائل حج و عمرہ کے مسائل اسلامی شادی کے اصول تجارت کے اسلامی اصول خواتین کے شرعی مسائل بچوں کی اسلامی تربیت اسلامی فقہ فتویٰ آن لائن اسلامی سوال و جواب مسنون دعائیں اسلامی فقہ کے مطابق نکاح کے اصول زکوٰۃ دینے کا صحیح طریقہ طلاق کے شرعی احکام نماز پڑھنے کا درست طریقہ روزے میں کیا چیزیں ممنوع ہیں سلامی مسائل فقہی مسائل اسلامی معلومات دین اسلام قرآن و حدیث شرعی احکام اسلام میں نکاح طہارت کے مسائل نماز کے احکام روزے کے مسائل زکوٰۃ کے مسائل حج و عمرہ کے مسائل اسلامی شادی کے اصول تجارت کے اسلامی اصول خواتین کے شرعی مسائل بچوں کی اسلامی تربیت اسلامی فقہ فتویٰ آن لائن اسلامی سوال و جواب مسنون دعائیں اسلامی فقہ کے مطابق نکاح کے اصول زکوٰۃ دینے کا صحیح طریقہ طلاق کے شرعی احکام نماز پڑھنے کا درست طریقہ روزے میں کیا چیزیں ممنوع ہیں