مسئولہ
اظہار احمد نوری سریندر پی ، امر یا ، پیلی بھیت ، ۲۱ محرم ۱۴۱۸
شوہر نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو میری فرماں برداری نہیں کرے گی تو تیری نماز ، روزہ اور کوئی نفل قبول نہیں ہوگا۔
تو بیوی نے جواب دیا کہ تم خدا کے باپ ہو ( نعوذ باللہ ) ایسی عورت کیا اپنے شوہر کے نکاح سے باہر ہوگئی ۔ کیا تجدید نکاح و تجدید ایمان لازم ہے، ایسی عورت پر شریعت کا کیا حکم ہے؟
الجواب
یہ بد زبان خبیثہ اسلام سے خارج ہو کر کافرہ و مرتدہ ہوگئی ۔
اصل مذہب یہی ہےکہ شوہر کے نکاح سے باہر ہو گئی ۔ لیکن اب فتویٰ اس پر ہے کہ عورت مرتد ہونے سے نکاح سے باہر نہیں ہوئی پھر بھی شوہر اسے ہاتھ نہ لگائے ، جب تک یہ بدلگام اس کلمہ کفر سے تو بہ کر کے کلمہ پڑھ کر پھر سے مسلمان ہو کر دوبارہ نکاح نہ کر لے ۔
واللہ تعالی اعلم
حوالہ ۔فتاوی شارح بخاری جلد اول کتاب العقائد ص3 16