حضور سید عالم ﷺ کے معجزات کا مطلق انکار کفر ہے
مسئوله : ۳۰ محرم ۱۳۸۵ ھ/۳ جون ۱۹۶۵ء
جو شخص حضور کے معجزات کو جھوٹا کہے اس کے لیے شرع کا کیا حکم ہے؟
الجواب
حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے معجزات کا مطلق انکار اور کسی خاص معجزے کے انکار کا حکم اسی وقت بیان کیا جا سکتا ہے جب یہ تصریح ہو کہ اس نے فلاں معجزے کا انکار کیا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔
کتبه محمد شریف الحق – رضوی دار الافتا، بریلی شریف
حوالہ ـ فتاوی شارح بخاری ج اول ص 499