مسئلہ : واجد علی و انور علی اہڑوا ۔بستی
میت کا ہاتھ سینہ پر رکھنا کیسا ہے
الجواب : میت کا ہاتھ سینہ پر رکھنا غلط ہے۔ مسنون اور مستحب طریقہ یہ ہے کہ ہاتھ میت کے پہلو پر رکھے جائیں” كما صرح به في نور الايضاح وتوضع يداه بحنبيه ولا يجوز وضعمعا على صدره “ یعنی ہاتھ پہلو پر رکھے جائیں سینے پر رکھنا جائز نہیں۔ فقہاۓ کرام نے سینے پر ہاتھ رکھنا اس لیے منع فرمایا کہ یہودیوں اور نصرانیوں کا طریقہ ہے: كما قال في مراقي الفلاح لانه صنع اهل الكتاب۔ یعنی اس لیے کہ سینے پرہاتھ رکھنے کا طریقہ اہل کتاب یعنی یہودی وغیرہ کا ہے۔ هو تعالٰي ورسوله الاعلى اعلم
كتبه : محمد يونس نعيمي