دھنسی ہوئی قبر پر مٹی کیسے ڈالیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین

مسئلہ ہذا میں کہ زید کے والد کے انتقال کو تقریبا ڈھائی سال ہو گئے پچھلی سال بارش میں تختے کچھ چھوٹے ہونے کے سبب قبر بیٹھ گئی لیکن لاش یا کفن وغیرہ کچھ نظر نہیں آرہا ہے تو کیا اس قبر کو پھر سے نئے یا پرانے تختے یا پلائی وغیرہ سے بند کر کے مٹی ڈالی جائے یا نہیں.

الـــــجـــــــواب بـــعون المــلک الـــوھـــاب:-صورت مسئولہ میں حکم شرعی یہ ہے کہ قبر کو کھولے بغیر زمین کے اوپری سطح پر کوئی پلائی یا لکڑی وغیرہ کے تختے لگادیں اور اس پر کوئی کپڑا یا چٹائی وغیرہ بچھادیں پھر اس پر مٹی ڈال کر قبر کی صورت کردیں تاکہ قبر کا نشان بھی باقی رہے اور میت کی بیحرمتی بھی نہ ہو اور احترام مسلم بھی برقرار رہے اور میت کو اذیت بھی نہ پہنچے۔ جیسا کہ محقق مسائل جدیدہ حضرت مفتی نظام الدین صاحب قبلہ مد ظلہ العالی سے دھنسی ہوئی قبروں پر مٹی ڈالنے سے متعلق سوال کے جواب میں فرماتے ہیں “میت پر مٹی ڈال کر دبانا جائز نہیں۔ زمین کی سطح پر پہلے بانس، لکڑی کے تختے اور اوپر سے چٹائی وغیرہ کوئی چیز بچھا کر مٹی ڈالیں تاکہ میت کی بیحرمتی نہ ہو اور قبروں کا نشان محفوظ رہے یہ جائز ہے کہ اس میں احترام مسلم ہے۔(آپ کے مسائل ص213)۔

واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب

عبد المقتدر مصباحی

 

dhasi hui qabr par mitti kaise dalen

دھنسی ہوئی قبر پر مٹی کیسے ڈالیں؟

About محمد اطہر رضا

Check Also

کرسمس ڈے اور اس کی مبارکبادی

کرسمس ڈے اور اس کی مبارکبادی عیسائیوں کے یہاں کرسمس ڈے کی کوئی تاریخی حیثیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *