؟حالتِ جنابت میں سلام کرنا اور اس کا جواب دینا اور کھانا پینا کیسا ہے

مسئله ۔ از قصبہ فتح کھلڈا ضلع ہلڈانہ سی پی مرسلہ محمد اسلم خان صاحب ۱۲ رجب ۲۶ ھ ۔

حالت جنابت میں سلام کرنا اور اس کا جواب دینا اور کھانا پینا کیسا ہے، ناجائز ہونے کی صورت میں یہ سوال کہ سحری کا وقت کم ہے اور غسل کرنے تک وقت جانے کا گمان غالب ہو تو کیا کرے ۔

الجواب

بہتر یہ ہے کہ وضو کرے اور نہ کیا جب بھی ناجائز گناہ نہیں اور کلی بھی نہ کی ہو تو جو پانی منہ سے لگا مستعمل ہو جاۓ گا اور مستعمل پانی کا پینا مکروہ ہے صحیح بخاری صحیح مسلم میں عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم اذا کان جنبا فاراد  ان یاکل اوینام توضأ وضوءہ للصلوة رد المحتارمیں ہے و لجنب عند اكل وشرب و نوم و وطی سحری کا وقت تنگ ہو تو وضو کر کے کھائے اور اتنا بھی وقت نہ ہو تو کلی کرلے ۔

واللہ أعلم ۔

فتاوی امجدیہ ج 1ص12

 

Halate janabat me salam karna,jawab dena aur khana peena kaisa hai

حالتِ جنابت میں سلام کرنا اور اس کا جواب دینا اور کھانا پینا کیسا ہے

About محمد لطیف خلوتی

Check Also

کیا جس عورت کا حمل ساقط ہو جائے وہ بھی چالیس دن تک نا پاک رہتی ہے

سوال  کیا فرماتے ہیں علماے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *