مرد کو مہندی لگانا کیسا ہے ؟

سوال

 دولہا کو مہندی لگانا درست ہے یا نہیں ؟ اور آج کل عام رواج ہے دولہا چاندی کا زیور پہنتے ہیں، اور کنگن باندھتے ہیں ، کیا زیور اور کنگن اترواکر نکاح پڑھا جاوے ، اگر زیور اور کنگن پہنے ہے اور اس صورت میں نکاح پڑھا دیا تو درست ہے یا نہیں ؟

الجواب

 مرد کو ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا ناجائز ہے ، زیور پہننا گناہ ہے ، کنگنا ہندؤں کی رسم ہے ، یہ سب چیزیں پہلے اتروائیں پھر نکاح پڑھائیں کہ جتنی دیر نکاح میں ہوگی ، اتنی دیر وہ اور گناہ میں رہے گا ، ازالۂ مُنکَر میں قدرت ہوتے ہوئے دیر خود گناہ ہے ، باقی اگر زیور پہنے ہوئے نکاح ہوا تو نکاح ہو جائے گا۔ واللہ تعالی ایم

حوالہ : فتاویٰ مصطفویہ ص ٤٥٢

مرد کو مہندی لگانا کیسا؟

Mard kio Mehdi lagana kaisa

About محمد شہاب الدین علیمی

Check Also

زید کہتا ہےکہ محمد بن عبد الوہاب نجدی نے سب مسلمانوں کو کفر وضلالت سے نکالا تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

سوال از چاند علی رضوی سنی نورانی مسجد سور یا نگر و کر ولی بمبئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *