سوال
دولہا کو مہندی لگانا درست ہے یا نہیں ؟ اور آج کل عام رواج ہے دولہا چاندی کا زیور پہنتے ہیں، اور کنگن باندھتے ہیں ، کیا زیور اور کنگن اترواکر نکاح پڑھا جاوے ، اگر زیور اور کنگن پہنے ہے اور اس صورت میں نکاح پڑھا دیا تو درست ہے یا نہیں ؟
الجواب
مرد کو ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا ناجائز ہے ، زیور پہننا گناہ ہے ، کنگنا ہندؤں کی رسم ہے ، یہ سب چیزیں پہلے اتروائیں پھر نکاح پڑھائیں کہ جتنی دیر نکاح میں ہوگی ، اتنی دیر وہ اور گناہ میں رہے گا ، ازالۂ مُنکَر میں قدرت ہوتے ہوئے دیر خود گناہ ہے ، باقی اگر زیور پہنے ہوئے نکاح ہوا تو نکاح ہو جائے گا۔ واللہ تعالی ایم
حوالہ : فتاویٰ مصطفویہ ص ٤٥٢