کس شخص کو سلام نہیں کرنا چاہیے

سوال

کس شخص کو سلام کرنا درست نہیں مثلاً جوا کھیلتا ہو ، تاش کھیلتا ہو ، کھانا کھاتے وقت ، تلاوت کرتے وقت اور وظیفہ میں مبتلا ہو  ،اوران موقعوں پر سلام کا جواب  دینا درست ہے یا نہیں ؟

 الجواب

 معلن فاسق جو کسی کبیرہ کا مرتکب یا صغیرہ پر مصر ہو ، اس سے ابتداء سلام نہ کیا جائے مگر جب کہ اس سے ضرر کا اندیشہ ہو تو سلام کر سکتے ہیں ، اسی طرح مشغول شخص کو بھی سلام نہ کیا جائے جو کھانے پینے میں مشغول ہو یا علم دین کے درس میں ، یا تلاوت قرآن عظیم کر رہا ہو یا درود شریف یا اور کوئی وظیفہ پڑھ رہا ہو۔ یوہیں  واعظ و میلاد خواں کو سلام نہ کیا جائے ، اور ان سب کو اگر سلام کر لیا تو ان کا جواب دینا درست ہے۔

حوالہ : فتاوی مصطفویہ ص ٤٥١

کس شخص کو سلام نہیں کرنا چاہیے

Kis  shakhs ko salam nahi karna chahiye

About محمد شہاب الدین علیمی

Check Also

زید کہتا ہےکہ محمد بن عبد الوہاب نجدی نے سب مسلمانوں کو کفر وضلالت سے نکالا تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

سوال از چاند علی رضوی سنی نورانی مسجد سور یا نگر و کر ولی بمبئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *