بسم اللہ الرحمن الرحیم
کتنی عمر تک کے بچے کے لیے گناہ ثابت نہیں ہوتا ہے شریعت میں ؟
الجواب بعون الملک الوھاب:
بچے جب تک بالغ نہ ہوں, ان کا گناہ ثابت نہیں ہوتا , کیوں کہ وہ احکام شرع کے مکلف نہیں ہیں
بلوغت کی عمر بچیوں کے لیے کم سے کم نو سال اور بچوں کے لیے بارہ سال ہے. اور دونوں کے لیے زیادہ سے زیادہ پندرہ سال ہے. یعنی پندرہ سال کے بعد بھی اگر بلوغت کی کوئی علامت نہ پائی جائے تو بھی ان بالغ مانا جائے گا.
بہار شریعت میں ہے:
“جب ان کا بالغ ہونا تسلیم کر لیا گیا, تو بالغ کے جتنے احکام ہیں, ان پر جاری ہوں گے.”
( بہار شریعت, ح:١٥, ص:۲۰۴)
واللہ تعالی اعلم بالصواب