کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان کرام شرع متین مسئلہ ہذا میں کہ وقت کی قلت کی وجہ سے وضو میں مسواک نہ کر سکا دوسرے وقت کی نماز پڑھنے میں وقت کی گنجائش تھی وضو ٹوٹا نہیں تھا تو فقط مسواک کر لی جبکہ مسواک وضو کے شروع میں کرنا سنت ھے اب عرض یہ ھے کہ اس طرح وضو کے آخر میں مسواک کیا گیا تو اس طرح مسواک کرنے سے کیا مسواک کی سنت ادا ہو جائے گی اور اس کو مسواک کرنے کا ثواب ملے گا
الـــــجـــــــواب اللّٰهـــم هــدايـــة الحـــق والصـــواب– صورت مسئولہ میں مسواک کرنا مستحب ہے اگر کرے گا تو ثواب پائے گا البتہ اگر اس صورت میں مسوڑھوں وغیرہ سے خون بہہ پڑے تو پھر وضو ٹوٹ جائے گا۔
در مختار مع شامی کتاب الطہارۃ جلد اول ص 249 میں ہے “وإلا إذا نسیه فیندب للصلوٰۃ کما یندب لإصفرار سن و تغیر رائحة وقراءة القرآن.اھ اسی کے تحت شامی میں ہے “ويستحب في خمسة مواضع: اصفرارالسن، وتغيير الرائحة، والقيام من النوم، والقيام إلى الصلاة، وعند الوضوء. ……………أي أنه للوضوء لا للصلاة. وإذ نسيه يكون مندوباً للصلاة لا للوضوء.اھ
اورسیدی اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ درمختار کے حوالے سے رقم طراز ہیں “وضو بے مسواک کرلیا ہو تو اب پیش از نماز کرلے”
(فتاویٰ رضویہ جلد اول ص146)
واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
عبد المقتدرمصباحی
آپ کے مسائل | زندگی کے ہر گوشے میں معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ سلامی مسائل فقہی مسائل اسلامی معلومات دین اسلام قرآن و حدیث شرعی احکام اسلام میں نکاح طہارت کے مسائل نماز کے احکام روزے کے مسائل زکوٰۃ کے مسائل حج و عمرہ کے مسائل اسلامی شادی کے اصول تجارت کے اسلامی اصول خواتین کے شرعی مسائل بچوں کی اسلامی تربیت اسلامی فقہ فتویٰ آن لائن اسلامی سوال و جواب مسنون دعائیں اسلامی فقہ کے مطابق نکاح کے اصول زکوٰۃ دینے کا صحیح طریقہ طلاق کے شرعی احکام نماز پڑھنے کا درست طریقہ روزے میں کیا چیزیں ممنوع ہیں سلامی مسائل فقہی مسائل اسلامی معلومات دین اسلام قرآن و حدیث شرعی احکام اسلام میں نکاح طہارت کے مسائل نماز کے احکام روزے کے مسائل زکوٰۃ کے مسائل حج و عمرہ کے مسائل اسلامی شادی کے اصول تجارت کے اسلامی اصول خواتین کے شرعی مسائل بچوں کی اسلامی تربیت اسلامی فقہ فتویٰ آن لائن اسلامی سوال و جواب مسنون دعائیں اسلامی فقہ کے مطابق نکاح کے اصول زکوٰۃ دینے کا صحیح طریقہ طلاق کے شرعی احکام نماز پڑھنے کا درست طریقہ روزے میں کیا چیزیں ممنوع ہیں