شجرہ میت کے سینے پر رکھنا کیسا ؟

مسئلہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ اگر قبر میں پچھم جانب شجرہ رکھنے کے لیے طاق بنانا بھول جائیں اور میت کو قبر میں لٹا دیا ہو تو اس صورت میں شجرہ شریف میت کے سینے پر رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

بینو تو جروا

الجواب

میت کی قبر میں شجرہ رکھنے کو بہتر لکھا ہے۔ سینہ پر رکھنے کو منع کیا گیا ہے تاکہ جسم وغیرہ گلنے اور سڑنے سے پیپ وغیرہ کی گندگی سے محفوظ رہے۔ شاہ عبد العزیز رحمت اللہ تعالٰی علیہ نے میت کے سرہانے کی طرف طاق بنا کر اس میں رکھنے کو تحریر فرمایا ہے ، اور اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے قبلہ کی طرف دیوار میں طاق بنا کر رکھنے کو بہتر بتایا ہے۔

شجرہ کے لیے کسی باقاعدہ طاق کی ضرورت نہیں ۔ میت کو قبر میں رکھنے کے بعد جس طرف کی دیوار میں آسانی سے چھوٹا سا گڑھا بن سکے بنا لیا جائے کہ میت کو اس سے نفع پہنچے اور شجرہ شریف آلودگی اور گندگی سے بھی بچے ۔

فتاوی افریقہ ص۲۸ 

واللہ تعالی اعلم

عبد المنان اعظمی

شمس العلوم گھوسی ضلع مئو

شجرہ میت کے سینے پر رکھنا کیسا ؟

Shajra Mayyat Ke Sine Par Rakhna Kaisa

About محمد شہاب الدین علیمی

Check Also

بھائی کے مال وراثت کو تیجہ دسواں میں خرچ کرنا کیسا

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ہذا میں کہ زید نے اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *