اللہ تعالی کی ذات کے لیے اوپر والا بولنا کیسا ہے

مسئلہ : از محمد حفیظ اللہ نعیمی دارالعلوم فاروقیہ مدھ نگر پوسٹ دھوائی ضلع گونڈا

اللہ تعالی کی ذات کے لیے اوپر والا بولنا کیسا ہے؟ اس جملے سے جہد کا ثبوت ہوتا ہے یا نہیں ؟ اگر کوئی یہ جملہ بول کر بلند و بالا اور برتری کے معنی میں استعمال کرے تو اس کی تاویل مسموع ہوگی یا نہیں؟ بينوا وتوجروا.

الجواب : خدا تعالی کی ذات کے لیے اوپر والا بولنا کفر ہے اس لفظ سے اس کے لیے جہت کا ثبوت ہوتا ہے اور اس کی ذات جہت سے پاک ہے جیسا کہ حضرت علامہ سعد الدین تفتازانی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: اذا لم يكن في مكان لم يكن في جهة لاعلو ولاسفل ولا غيرهما ( شرح عقائد نسفي ص٣٣) اور حضرت علامہ ابن نجیم مصری رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: يكفر بوصفه تعالى بالفوق او بالتحت اھ تلخيصًا(بحر الرائق‘ جلد پنجم صفحہ 120) لیکن اگر کوئی شخص یہ جملہ پلندی بردری کے معنی میں استعمال کرے تو قائل پر حکم کفر نہ کریں گے مگر اس قول کو برا ہی کہیں

 اور قائل کو اس سے روکیں گے

وهو سبحانه وتعالى اعلم

 

allah ki zaat ke liye upper wala bolna kaisa hai

اللہ تعالی کی ذات کے لیے اوپر والا بولنا کیسا ہے

About محمدقاسم رضافیضی

Check Also

اللہ تعالیٰ کو حضور کا عاشق کہنا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اللہ عز و جل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *